سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

امدادی پروگرام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا ایران میں بڑا امدادی پروگرام؛ تہران اور اصفہان میں دو لاکھ کھانوں کی تقسیم

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے وفد نے ایران میں شہداء، زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت تہران اور اصفہان میں تقریباً دو لاکھ کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنے بڑے امدادی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت تہران اور اصفہان کے شہروں میں شہداء کے اہل خانہ، زخمیوں اور حالیہ واقعات سے متاثرہ خاندانوں میں حرم امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مہمان خانے سے تبرک کے کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

امدادی مہم کمیٹی کے سربراہ خادم حیدر العیساوی نے کہا کہ امام علی علیہ‌السلام کے خدام کی جانب سے اس انسانی خدمت کے پروگرام کے تحت، جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مختلف شعبوں کی نمائندگی میں انجام دیا جا رہا ہے، ہم نے ہر اتوار کے دن تقریباً 30 ہزار کھانوں کی تقسیم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم یوم زیارتِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی مناسبت سے شروع کی گئی ہے اور عید غدیر تک جاری رہے گی، جس کے دوران مجموعی طور پر تہران اور اصفہان میں دو لاکھ کھانے تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام شہداء کے اہل خانہ، زخمیوں اور ان افراد کی مدد کے لیے ہے جن کے گھر بمباری اور حالیہ جنگی واقعات کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تہران اور اصفہان کے متعدد علاقوں میں امدادی خوراک کی تقسیم کا آغاز کیا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور حرم امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی برکتوں سے استفادہ کیا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے