حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خدام پر مشتمل یہ کارواں، جس کی قیادت خود متولی محترم سید عیسیٰ الخرسان کر رہے ہیں، اپنے طے شدہ اہداف کی تکمیل کے لیے ایران میں داخل ہو چکا ہے۔

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہالسلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان کی سربراہی میں ایک انسانی وفد ایران پہنچ گیا ہے۔اس دورے کا مقصد ایران کے مختلف شہروں اور صوبوں میں متاثرہ خاندانوں کی خدمت اور ان کی اخلاقی حمایت کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت متعدد امدادی منصوبے اور پروگرام پیش کیے جائیں گے۔