حرمِ مقدس کے جاری انسانی ہمدردی کے پروگرام کے تحت، حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہالسلام کے ایک وفد نے صوبہ بصره کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران وفد نے حالیہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ اس پروگرام میں زخمیوں کی اخلاقی حمایت، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور مختلف علاقوں و اضلاع میں ان کی تکریم شامل تھی۔
واضح رہے کہ حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہالسلام نے عراق کے 15 صوبوں بشمول موصل، دیالی، صلاح الدین اور جنوبی صوبوں بصرہ، میسان اور ذی قار میں متعدد کمیٹیاں روانہ کی ہیں تاکہ امریکی-صہیونی جارحیت سے متاثرہ شہدا کے لواحقین اور زخمیوں میں تبرکات اور ہدایا تقسیم کیے جائیں۔





