حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہالسلام کے ایک وفد نے عراق کے مختلف صوبوں میں شہدا کے خاندانوں اور زخمیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے صوبہ الانبار کا دورہ کیا ۔ اس دورے کا مقصد ان حالیہ مجرمانہ حملوں کے متاثرین کی اخلاقی حمایت کرنا ہے جن میں ملک کے مختلف علاقوں میں تعینات سیکیورٹی فورسز اور مجاہدین کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔
شعبہ مذہبی امور کے خادم سید یوسف الموسوی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:
"حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہالسلام نے ان شہدا کے مقام و مرتبہ کی بلندی اور تکریم کے لیے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیا ہے جنھوں نے اپنے پاکیزہ خون سے وطن اور مقدسات کا دفاع کیا” ۔
انھوں نے مزید کہا کہ حرمِ مقدس کی جانب سے عراق کے 15 صوبوں بشمول موصل، دیالی، صلاح الدین اور جنوبی صوبوں جیسے بصرہ، میسان اور ذی قار میں کئی کمیٹیاں بھیجی گئی ہیں تاکہ ان حملوں کے نتیجے میں شہدا کے لواحقین اور زخمیوں میں متبرک تحائف تقسیم کیے جائیں ۔
صوبہ الانبار کے اس دورے میں ان زخمیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی جو امریکی-صہیونی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔ اس موقعے پر زخمیوں کی جلد شفایابی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔





