سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

متولیِ حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی قیادت میں ایرانی عوام کے لیے امدادی مہم کا آغاز

متولیِ حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی قیادت میں ایرانی عوام کے لیے امدادی مہم کا آغاز

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ایرانی قوم کے لیے امدادی مہم کا آغاز کیا۔

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی، خادم سید عیسیٰ الخرسان نے ایرانی عوام کے لیے امدادی مہم پیش کرنے والے سرکاری وفد کی قیادت کی ۔ اس مہم میں ایران کے مختلف شہروں اور صوبوں میں امداد رسانی کے متعدد پروگرام اور محور شامل ہیں ۔

وفد کے رکن اور ریلیف کمیٹی کے ذمہ دار، خادم حیدر العیساوی نے بتایا:
"حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا وفد متولی حرم کی سربراہی میں ایران پہنچ چکا ہے تاکہ ان حالات میں ایرانی عوام کی مدد اور حمایت کے لیے یکجہتی پر مبنی امدادی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے” ۔
انھوں نے مزید کہا کہ سرحدی شہروں میں عوام کے ساتھ ساتھ اعلا مذہبی اور سرکاری شخصیات کی جانب سے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اس مہم کے تحت مختلف شہروں میں پہلے سے طے شدہ منصوبوں کے مطابق امدادی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں اور مراکز کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ یہ اقدام حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے جاری انسانی ہمدردی کی ان کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد اعلا مذہبی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مشکل حالات میں قوموں کی مدد کرنا ہے ۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے