ایران کے شہر میناب میں شجرہ طیبہ اسکول پر صیہونی-امریکی جارحیت میں شہید ہونے والے اپنے بچوں کے اہل خانہ نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کی جہاں حرم مقدس کے خدام نے ان کا استقبال کیا۔
شہداء کے اہل خانہ نے اسکول پر صیہونی-امریکی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں جو اس وقت ان کے درمیان نہیں رہے بلکہ جنت الفردوس کے راہی ہو چکے ہیں۔
شہداء کے اہل خانہ نے اس پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کی تعریف کی جو انہیں دین کے قطب امیرالمؤمنین علیہالسلام کے حرم مقدس کے سایہ میں ملی۔






