شب شہادت امام حسن عسکری علیہالسلام ہزاروں محبین اہل بیت علیہمالسلام سامرہ میں حرم امامین عسکریین علیہماالسلام میں جمع ہوئے اور پُرسوز عزاداری کی۔
شب شہادت امام حسن عسکری علیہالسلام میں شہر سامرہ کا روحانی منظر قابل دید تھا، جہاں ہزاروں زائرین اور محبین اہل بیت علیہمالسلام حرم امامین عسکریین علیہماالسلام میں حاضر ہوئے اور مجالس عزا کا انعقاد کیا۔
زائرین نے پورے خلوص اور عقیدت کے ساتھ امام زمانہ عجلاللہفرجہالشریف کے والد ماجد کی مظلومانہ شہادت پر گریہ و زاری ، نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی نیز اپنے زمانے کے امام عہد وفا کی تجدید کی۔
اس موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے میڈیا یونٹ نے اس رات کی خصوصی تصاویر جاری کیں، جن میں زائرین کی حاضری، موکبوں کی جانب سے کی جانے والی خدمت اور نورانی فضا کی جھکیاں دکھائی گئی ہیں۔
یہ شب نہ صرف امام حسن عسکری علیہالسلام کی یاد بلکہ امام زمانہ عجلاللہفرجہالشریف کی تنہائی کو محسوس کرنے کی رات بھی تھی، جس میں ہر چاہنے والے کے دل سے ایک ہی فریاد نکل رہی تھی:
یا صاحب الزمان عجلاللہفرجہالشریف ، ہم آپ کے غم میں شریک ہیں۔









