حرم مقدس امیرالمؤمنین علیهالسلام سے وابستہ دارالقرآن کے شعبۂ خواتین نے رمضان المبارک کی مناسبت سے بچوں کے لیے خصوصی قرآنی پروگرام شروع کیا ہے جس میں روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کی جار رہی ہے ۔
پروگرام کا مقصد کتاب خدا سے انسیت کو بڑھانا اور شرکاء کی عمر کے مطابق تعلیمی اور روحانی ماحول میں تلاوت اور حفظ کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے ۔
اس مرکز کی سربراہ، محترمہ دلائل طباطبائی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 سے 13 سال کی بچیوں کے لیے سورہ البینہ کی حفظ اور تفسیر کے حوالے سے ‘بہترین مخلوقات’ کے عنوان سے ایک مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے، یہ مقابلہ غیر حضوری طور پر اور ٹیلی گرام میسنجر کے ذریعے منعقد کیا جائے گا جس میں حفظ، الفاظ کی تفسیر اور تلاوت کے احکام جیسے موضوعات شامل ہیں، یہ پروگرام پندرہ رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ بچوں کے لیے خصوصی پروگرام ایک ابتدائی قرآنی سرمایہ کاری ہے جو تربیت اور مہارت کی تربیت کا امتزاج ہے اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور پروان چڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرگرمیاں اس مرکز کے مشن کا مظہر ہیں جو قرآنی نسل کی پرورش اور بچپن سے ہی ان کے دلوں میں ایمانی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
یہ پروگرام رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے جو یہ مرکز ہر سال قرآنی تربیت کے راستے کو مضبوط بنانے اور خاص محافل اور پروگراموں میں بچیوں کی شرکت میں اضافے کے مقصد سے تیار کرتا ہے۔






