سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

افطار

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی عراق کے صوبہ بابل میں ضیافت افطار

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مہمان خانے نے عراق کے صوبہ بابل کے شہر ہاشمیہ میں وسیع پیمانے پر افطار کا اہتمام کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زائرین مہمان خانے نے عراق کے کئی صوبوں میں جاری ایک وسیع مہم کے تحت صوبہ بابل کے شہر ہاشمیہ میں میں ضیافت افطار کا اہتمام کیا۔

مہمان خانے کے شعبے کے رکن حسن التمیمی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا زائرین مہمان خانہ صوبہ بابل میں قائم کیا گیا اور اس نے اس شہر اور آس پاس کے علاقوں کے 2 ہزار سے زائد روزہ داروں کو کھانا فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کو مقامی باشندوں کی جانب سے وسیع پذیرائی حاصل ہوئی، یہاں تک کہ افطار کے مکمل دسترخوان تیار کیے گئے اور ساتھ ہی قریبی بعض علاقوں، خاص طور پر دیہات اور دیہی علاقوں نیز کم آمدنی والے خاندانوں میں غذائی اشیاء کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

 

واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی رمضان المبارک کے دوران کئی صوبوں میں انسانی اور تبرکاتی مہم جاری ہے۔

اس مہم کا مقصد رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہوتے ہوئے مستحق خاندانوں اور روزہ داروں کی خدمت کرنا اور ان کی ضروریات پوری کرنا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی یہ خدمت عراق کے مختلف علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے اور ہر روز سینکڑوں خاندان اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اس خبر کی تصویری جھلکیاں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے