حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں ہالینڈ کی دودھ دینے والی گائے کی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پرورش کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو عراق میں دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی مستقل اور معیاری فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
یہ منصوبہ عراق میں دودھ کی صنعت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور یہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور سسٹمز کے تحت چلایا جائے گا۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی سرمایہ کاری کمیٹی نے حرم مقدس کے نایب متولی، خادمین،مجلس نظما کے اراکین اور مختلف شعبوں کے منتظمین کی موجودگی میں اس منصوبے کا آغاز کیا۔ یہ منصوبہ عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو دودھ کی پیداوار اور صنعت میں جدید طریقوں کے استعمال کو فروغ دے گا۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی سرمایہ کاری کمیٹی کے سربراہ اور مجلس نظما کے رکن نے مصطفیٰ منی کہا کہ اس منصوبے کا آغاز ایک طویل مدتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مستقل ملازمتیں پیدا کرنا اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ اس سے نجف اشرف اور عراق کے دیگر شہروں کی دودھ کی ضروریات کو معیاری اور مستقل بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ چار سال تک ڈیزائن کیا گیا اور اس کے تمام مراحل حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے ماہر اراکین کے ذریعے مکمل ہوئے ہیں، اس میں ایک مشاورتی کمپنی اور ہالینڈ کی معروف کمپنی کے ساتھ تعاون کیا گیا۔
یہ منصوبہ ۱۰۰ دونم (عراق میں ایک دونم ۲ہزار ۵۰۰ مربع میٹر کے برابر ہے) کے رقبے پر مشتمل ہے اور اس میں ۱۶۵ دودھ دینے والی گائے شامل ہیں، جو عالمی معیار کے مطابق پرورش پا رہی ہیں،یہ گائیں ہلشتائن فریزین نسل کی ہیں، جو دودھ کی بڑی مقدار اور اعلیٰ معیار کے لیے معروف ہیں۔
پروجیکٹ کے نگران انجینئر امیرعلی قنبر نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ دو اہم حصوں پر مشتمل ہے؛ داخلی حصہ جس میں ۷ ہال شامل ہیں اور بیرونی حصہ جس میں ۶ ہال ہیں، ہر ہال کا رقبہ ۲ہزار ۵۰۰ مربع میٹر ہے اور ان کی اونچائی ۱۰ میٹر ہے تاکہ مویشیوں کے لیے ایک صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اس منصوبے میں ایک مرکزی دودھ دوہی ہال، کھلے میدانوں میں ان کے لیے فصل کاشت کرنے کے لیے ۳۰ دونم زمین، اور دیگر خدماتی عمارتیں شامل ہیں۔
یہ منصوبہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زراعتی سرمایہ کاری کے سب سے نمایاں منصوبوں میں سے ایک ہے اور عالمی معیار کے مطابق پیداوار میں اضافہ اور جانوروں کی صحت کی حفاظت، اور دودھ کی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایک روشن مثال پیش کرتا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام



