سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حضرت رقیہ سلام‌اللہ‌علیہا

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں حضرت رقیہ سلام‌اللہ‌علیہا کی یاد میں بچیوں کی عزاداری

العین فاؤنڈیشن کی بچیوں نے شہزادی کربلا حضرت رقیہ سلام‌اللہ‌علیہا کی یاد میں حرم مقدس حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام خصوصی مجالس عزا کا انعقاد کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی خواتین میڈیا یونٹ نے العین فاؤنڈیشن کی بچیوں کی میزبانی کی، جہاں ایک پاکیزہ اور معصوم فضا میں حضرت رقیہ سلام‌اللہ‌علیہا کی یاد میں خصوصی مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجالس تین روز تک جاری رہیں جو حضرت رقیہ سلام‌اللہ‌علیہا کی یاد کے عنوان سے صرف بچیوں کے لیے ترتیب دی گئی تھیں، ان مجالس کا مقصد بچیوں کے اندر حسینی فکر، صبر اور پاکیزگی کی تعلیمات کو اجاگر کرنا تھا۔

خواتین میڈیا یونٹ کی انچارج اور حرم مقدس حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی خادمہ محترمہ اسراء حسن نے میڈیا سینٹر سے گفتگو میں کہا کہ اس مجلس میں شرکت کرنے والی بچیوں کی موجودگی بے حد اثرانداز اور جذباتی تھی،ہم نے ان بچیوں کو انتہائی محبت و توجہ سے مدعو کیا تاکہ وہ حضرت رقیہ سلام‌اللہ‌علیہا کے غم میں شریک ہو کر کربلا سے صبر اور پاکیزگی کا پیغام حاصل کریں، ان کا معصوم جذبہ اور امام حسین علیہ‌السلام کے ساتھ لگاؤ بے ساختہ دلوں کو چھو گیا۔

محترمہ اسراء نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں شہزادی کربلا کے عنوان سے ایک ڈرامائی پیشکش کی گئی جس میں حضرت رقیہ سلام‌اللہ‌علیہا کی زندگی کو سادہ اور جذباتی انداز میں نیز بچیوں کی عمر کے مطابق پیش کیا گیا، اس تخلیقی پیشکش میں فنون لطیفہ کے ذریعے عاشورائی اقدار کو بچیوں کو ذہن نشین کرایا گیا، اس کے بعد ایک خصوصی مجلس عزا منعقد کی گئی جس نے پروگرام کو ایک روحانی اور جذباتی رنگ دیا۔

پروگرام کا اختتام بچیوں کی جانب سے ایک رضاکارانہ پیغام پر ہوا، جو عشق امام حسین علیہ‌السلام اور کربلا کی تعلیمات سے اُن کی وابستگی کی گہرائی کو ظاہر کرتا تھا، بچیوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ نسل کی تربیت عاشورائی فکر، معنویت اور عمر کے لحاظ سے موزوں دینی روشنی میں کی جائے، تاکہ حسینی پیغام نسل در نسل منتقل ہو سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے