حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے بغداد بین الاقوامی نمائش گاہ میں منعقد ہونے والے چشمۂ حیات فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کی اور میڈیا کے ترقیاتی منصوبوں اور پروجیکٹس کا ایک مجموعہ پیش کیا؛ یہ منصوبے میڈیا کے کام کی فضا کو جدید بنانے اور تنظیمی کارکردگی کو بہتر اور موثر بنانے کے مقصد سے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ جعفر البدیری نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس محکمے نے ایک مربوط میڈیا نظام ڈیزائن کرکے فائلوں کی تنظیم اور اصولی آرکائیونگ اور ان تک فوری رسائی کی سہولت کی راہ میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے؛ اس طرح کہ یہ میڈیا سینٹر، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے سیٹلائٹ چینل اور ڈیجیٹل مواد تیار کرنے والی اکائیوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، اور ساتھ ہی میڈیا پروڈکشنز کی دستاویزی اور محفوظ طریقے سے حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ، میڈیا یونٹ کے اسٹال میں نصب ڈسپلے کے ذریعے پیش کیا گیا جسے دیکھنے والوں اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اندرونی صلاحیتوں اور جدید تجربات پر منحصر ہے اور مواد کے انتظام میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے ذمہ داریوں کو تیزی سے پورا کرنے اور پیداوار کے مختلف مراحل پر مکمل کنٹرول میں مدد دیتا ہے۔
یہ نقطہ نظر تکنیکی تبدیلیوں کے مطابق ایک جدید کام کا ماحول پیدا کرنے اور میڈیا سسٹم میں تحریری، فنی اور تکنیکی پہلوؤں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کا باعث ہے۔
اس نمائش میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی شرکت حرم مقدس کی سرگرمیوں کی وسعت اور تمختلف شعبوں اس کے کردار کی عکاسی کرتی ہے؛ یہ موجودگی میڈیا، تکنیکی، ثقافتی، خدماتی اور ترقیاتی شعبوں میں انواع و اقسام کے اقدامات، خدمات اور منصوبوں کی پیشکش کے ذریعے ظاہر ہوئی ہے۔

