سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

صحن حضرت فاطمہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں ۹ ہزار طلبا و طالبات کی تعلیم مکمل ہونے کی عظیم الشان تقریبات کا آغاز

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں نہایت عقیدت، مسرت اور روحانی فضا میں ۹ ہزار طلبا و طالبات کی تعلیم مکمل ہونے پر عظیم الشان تقریبات کا آغاز کیا گیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے حرم مقدس کے نورانی صحن حضرت فاطمہ زہرا سلام‌الله‌علیها میں ۹ ہزار طلبا و طالبات کی تعلیم مکمل ہونے پر شاندار تقریبات کے انعقاد کا آغاز کیا گیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے مسلسل پانچویں سال یونیورسٹیوں کے فارغ‌التحصیل طلبا کی تقریبات کی میزبانی کا آغاز کیا ہے۔ یہ تقریبات حرم مقدس کے شعبۂ رابطۂ عامہ کی جانب سے منظم اور منصوبہ‌بند پروگرام کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں اور یہ سلسلہ کئی ہفتوں تک جاری رہے گا، جس میں عراق کی مختلف نیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبا شریک ہوں گے۔

حرم مقدس کے شعبۂ داخلی رابطہ کے عہدیدار کرار موسوی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ رابطۂ عامہ نے رواں سال کے دوران نجفِ اشرف کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبا کے کئی گروہوں کو خوش آمدید کہنا شروع کیا ہے، وہ طلبا جو اپنی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل ہونےکا جشن حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں منانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیشگی ترتیب دیے گئے منظم پروگرام کے مطابق اور شعبۂ اسٹریٹجک منصوبہ‌سازی و ترقی کی نگرانی میں مرکزِ نَظْم نیز تمام متعلقہ شعبوں کی معاونت و شرکت سے، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی میزبانی میں شریک ہونے والے طلبا کی تعداد ۹ ہزار سے زیادہ ہو جائے گی۔

موسوی نے یہ بھی واضح کیا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے تعلیم مکمل کرنے والے طلبا اور ان کے ہمراہ آنے والے اساتذہ کے لیے حلف‌برداری کی تقریب کی مکمل میزبانی کا جامع پروگرام ترتیب دیا ہے اور یہ سلسلہ کئی ہفتوں تک جاری رہے گا تاکہ تمام طلبا کو شرکت کا موقع مل سکے۔

حرم مقدس کے شعبۂ سجاوٹ کے عہدیدار بارق ہادی نے تیاریوں کے بارے میں بتایا کہ اس ہفتے کے دوران تقریباً ۶ ہزار پھولوں کی شاخیں طلبا کے لیے تیار کی گئی ہیں اور صحنِ حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا میں ۳۰۰ سے زائد قدرتی پھولوں کے گلدان رکھے گئے ہیں تاکہ طلبا کے استقبال کے لیے شایانِ شان اور جشن کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

قابلِ ذکر ہے کہ سال ۲۰۲۳ میں تقریباً ۳ ہزار، سال ۲۰۲۴ میں تقریباً ۴ ہزار اور سال ۲۰۲۵ میں ۷ ہزار سے زائد طلبا کی حوصلہ افزائی کی گئی، یہ سالانہ اضافہ اس بات کا مظہر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں تعلیم مکمل کرنے کی تقریبات کے انعقاد کو طلبا میں بڑھتی ہوئی مقبولیت حاصل ہے اور یہ تقریبا طلبا کے درمیان ان کی دینی و ثقافتی اہمیت کو بھی نمایاں کرتی ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام,جشن تکمیل تعلیم مکمل کرنے کا جشن,صحن حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا, مرکز نظم,

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے