سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

پندرہ شعبان

پندرہ شعبان پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا جامع خدماتی منصوبہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے کربلائے معلیٰ کی جانب روانہ ہونے والے زائرین کی خدمت کے لیے ایک جامع منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے ۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے پندرہ شعبان کے موقع پر جامع خدماتی منصوبہ شروع کرتے ہوئے نجف سے کربلا کے راستے میں ہزاروں تبرکی کھانے، پانی اور دیگر سہولیات زائرین میں تقسیم کیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے امام زمانہ عجل‌الله‌تعالیٰ‌فرجہ‌الشریف کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے نجف سے  کربلا جانے والے پر زائرین میں ہزاروں تبرکی کھانے تقسیم کیے۔

یہ منصوبہ امام زمانہ عجل‌الله‌تعالیٰ‌فرجہ‌الشریف کی ولادت باسعادت کے موقع پر نجف سے کربلا جانے والے زائرین کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے ۔

حرم مقدس کے میڈیا سینٹر کے شعبۂ داخلی رابطہ عامہ کے ذمہ‌دار کرار شاکر نے کہا کہ شعبۂ رابطۂ عامہ نے مہمانخانۂ زائرین، ٹرانسپورٹ اور میڈیا شعبوں کے تعاون سے اس بابرکت مناسبت کے لیے تیار کردہ خدماتی منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، یہ اقدام زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے، خصوصاً مذہبی مناسبتوں کے ایام میں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ شعبۂ مہمان‌خانہ نے ایک ہزار سے زائد کیک اور ایک ہزار پیکٹ جوس تیار کیے ہیں، اس کے علاوہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی منرل واٹر فیکٹری سے پانچ سو سے زیادہ پیٹیاں پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے تاکہ زائرین میں تقسیم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعبۂ رابطہ عامہ کے خدام نے پول نمبر96 پر واقع  حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے موکب سے زائرین کی خدمت‌ شروع کی اور یہ سلسلہ نجف سے کربلا جانے والے راستے میں واقع علاقۂ خان‌النص تک جاری ہے، اس کے علاوہ راستے میں لگائے جانے والے خدماتی موکبوں کے ساتھ تعاون بھی کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ تمام سرگرمیاں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام اور نجف اشرف کے گورنر ہاؤس کے مشترکہ آپریشن روم کے زیرِ اہتمام انجام دی جا رہی ہیں اور خدمات پورے ایامِ زیارت میں جاری رہیں گی تاکہ تاکہ زائرین کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے