سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

ایوان طلا

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی کا ایوان طلا کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا معائنہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان نے نئے سرے سے مرمت اور سونے کا پانی چڑھائے گئے ایوان طلا کی افتتاحی تقریب کی حتمی تیاریوں کا معائنہ کیا،یہ تقریب 19 رجب 1447ھ کو منعقد ہوگی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی نے نئے سرے سے مرمت اور سونے چڑھائے جانے کے بعد ایوان طلا کی افتتاحی تقریب کی آخری تیاریوں کا جائزہ لیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان نے نئے سرے سے مرمت اور سونے کا پانی چڑھائے جانے کے بعد ایوان طلا کی افتتاحی تقریب سے متعلق آخری تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مشاورتی اجلاس بلایا۔

واضح رہے کہ ایوان طلا کی نقاب کشائی کی تقریب جمعہ، 19 رجب 1447 ہجری قمری کو ہوگی۔

اس اجلاس میں تقریب کے انعقاد کے متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی جس میں مجلس نظما کے رکن حیدر العیساوی، متولی کے دفتر کے ڈائریکٹر مصطفی الاطرش اور متعلقہ شعبوں کے بعض خادمین کے علاوہ اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ، سیکیورٹی سیکشن، میڈیا، تعلقات عامہ اور فالو اپ یونٹ کے انچارج اجلاس میں موجود تھے۔

سید عیسیٰ الخرسان نے نئے سرے سے مرمت کے بعد ایوان طلا کی افتتاحی تقریب کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کی نگرانی کی۔

واضح رہے کہ ایوان طلا کی مرمت کا کام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے موجودہ متولی کے دور میں مکمل ہوا ہے جس کی باقاعدہ ایک تقریب میں نقاب کشائی کی جائے گی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی نے تقریب کے انعقاد کے طریقہ کار کے بارے میں خصوصی ہدایات بھی جاری کیں اور حاضرین کے نقطہ نظر سنتے ہوئے، تقریب کے مختلف مراحل کے نفاذ کے طریقہ کار کے بارے میں اپنے نکات اور تحفظات بیان کیے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے