سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا خواتین زائرین کی رہنمائی پروجیکٹ کا آغاز

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا خواتین زائرین کی رہنمائی پروجیکٹ کا آغاز

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ہفتۂ عفاف کے موقع پر خواتین زائرین کی رہنمائی کا پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خواتین زائرین میں بامقصد اور باوقار زیارت کے کلچر کو فروغ دینا اور زیارت کے آداب کے مطابق رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ہفتۂ عفاف کے موقع پر خواتین زائرین کی رہنمائی کا پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خواتین زائرین میں بامقصد اور باوقار زیارت کے کلچر کو فروغ دینا اور زیارت کے آداب کے مطابق رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ امورِ خواتین نے بتایا کہ خواتین زائرین کی رہنمائی کا پروجیکٹ پروجیکٹ بہت جلد عملی طور پر شروع کر دیا جائے گا۔
یہ منصوبہ اس شعبے کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد خواتین زائرین میں بامعرفت زیارت کے کلچر کو فروغ دینا اور ایسے آداب کی ترویج کرنا ہے جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے تقدس کے مطابق ہوں۔

اس شعبے کی عہدیدار محترمہ رملہ خزاعی نے میڈیا سیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ براہِ راست زیارت کے آداب سے متعلق ہے، جس کے تحت اُن کاموں کی نگرانی کی جائے گی جو اس مقدس مقام کی حرمت کے منافی ہوں، اس کے بعد تربیتی طریقوں، رہنمائی اور نصیحت کے اصولوں کے مطابق ایسی اصلاحی کارروائیاں کی جائیں گی جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی معنوی خدمت کے مشن سے ہم آہنگ ہوں۔

خزاعی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے اہم ترین محوروں میں سے ایک خواتین کے لیے صحن حیدری اور صحن حضرت رقیہ سلام‌اللہ‌علیہا میں نمازِ جماعت کا انعقاد ہے، تاکہ ایک منظم اور معنوی ماحول فراہم کیا جا سکے اور زائرین میں عبادت کے پُرسکون اور باوقار نمونے کو تقویت دی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی نگران ٹیم کو نہایت باریک بینی سے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ انتخاب نجف اشرف میں موجود خواتین کے حوزاتِ علمیہ کی ممتاز طالبات اور اساتذہ میں سے سخت انٹرویوز کے بعد کیا گیا ہے، تاکہ یہ یقین ہو کہ وہ ضروری مذہبی معلومات کے ساتھ مثبت اثر ڈالنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہوں۔

مزید یہ کہ منتخب افراد نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں خصوصی تربیتی کورسز مکمل کیے ہیں، جن کا مقصد ان کی مہارتوں اور زائرین کے ساتھ مخلصانہ برتاؤ کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے