سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی حضرت فاطمہ سلام‌اللہ‌علیہا کا یوم شہادت منانے کی تیاریاں

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کا یوم شہادت منانے کی تیاریاں

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی سلائی ورکشاپ حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کا یوم شہادت منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے، جس میں خصوصی کتبے اور پرچم تیار کیے جا رہے ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی سلائی ورکشاپ حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کا یوم شہادت منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے، جس میں خصوصی کتبے اور پرچم تیار کیے جا رہے ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی سلائی ورکشاپ میں حضرت فاطمہ سلام‌اللہ‌علیہا کے یوم شہادت موقع پر خصوصی کتبے تیار کیے جا رہے ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی سرمایہ کاری کمیٹی کی نگرانی میں کام کرنے والا سلائی کا شعبہ حضرت فاطمہ سلام‌اللہ‌علیہا کے یوم شہادت کے لیے مخصوص کتبے اور پرچم تیار کر رہا ہے۔

سلائی یونٹ کے منیجر حیدر عبد اللہ نے حرم مقدس کے میڈیا سینٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ میں حضرت فاطمہ سلام‌اللہ‌علیہا کے یوم شہادت کے لیے مخصوص کتبے تیار کیے جا رہے ہیں، ان میں ایوانِ طلا کے لیے کتبے اور مرکزی پرچم شامل ہیں,  پرچم ایام عزا میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں لہرایا جائے گا، اس کے علاوہ حرم مقدس کی بیرونی دیوار کے لیے مخصوص کٹس اور پورے صحن میں نصب کیے جانے والے کتبے بھی تیار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ میں مجالس عزا کے بینر بھی تیار کیے جا رہے ہیں جو نجف اشرف کی مختلف جگہوں اور چوراہوں پر نصب کیے جائیں گے، جن میں حضرت فاطمہ سلام‌اللہ‌علیہا پل، ثورة العشرین اور المیدان میدان شامل ہیں، جو قدیم شہر نجف کے داخلی راستے پر واقع ہیں

قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام ہر سال حضرت فاطمہ سلام‌اللہ‌علیہا کے یوم شہادت پر عزاداروں اور ماتمی دستوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے مکمل تیاری کرتا ہے۔

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے