سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

آیت‌الله شبیری زنجانی

آیت‌الله سیستانی کا آیت‌الله شبیری زنجانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

مرجع عالی‌قدر آیت‌ الله سید علی سیستانی نے آیت‌ الله حاج سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان‌اللہ‌علیہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

آیت‌الله سیستانی کا آیت‌الله شبیری زنجانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إنا لله و إنا إلیه راجعون

مرجع بزرگ اور فقیہ اہل‌بیت عصمت و طہارت علیہم‌السلام، آیت‌ الله حاج سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان‌اللہ‌علیہ کا انتقال ایک دردناک مصیبت اور عظیم نقصان ہے۔

وہ جلیل القدر عالم، جنہوں نے اپنی بابرکت عمر تحقیق و تعلیم کے لیے وقف کر دی، بزرگ اور نامور علما میں شمار ہوتے تھے۔ آپ حوزۂ علمیہ قم مقدسہ کے ستونوں میں سے ایک اور عالم ربانی کے ممتاز شاگرد تھے۔

ان کی گراں قدر علمی تصانیف اور دیگر دینی خدمات ایک قیمتی میراث کے طور پر باقی رہیں گی، اسی طرح ان کا علمی طرز عمل اور سیرت ہمیشہ اہل علم کے لیے ایک ماندگار نمونہ رہے گی۔

اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے پاک و مطہر آباؤ اجداد کے ساتھ محشور فرمائے۔

میں انتہائی رنج و افسوس کے ساتھ یہ عظیم مصیبت حضرت ولی عصر عجل‌اللہ‌تعالیٰ‌فرجہ‌الشریف، حوزات علمیہ، مرحوم کے اہل خانہ، بالخصوص ان کے گرامی قدر فرزندان، اور تمام اہل ایمان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ سے سب کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کا سوال کرتا ہوں۔

وَلا حَولَ وَلا قُوَّةَ إِلّا بِاللهِ العَلِيِّ العَظِيمِ

۹ ربیع‌الثانی ۱۴۴۸ھ

علی الحسینی السیستانی

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے