حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے شعبۂ امور دینی سے وابستہ شعبۂ خواتین کے دینی استفتائات اور خاندانی مشاورت یونٹ نے حضرت زہرا سلاماللہعلیہا کی یوم شہادت کے موقع پر صحن حضرت زہرا سلاماللہعلیہا میں خصوصی مجلس عزا کا انعقاد کیا۔
اس مراسم میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کی زائر خواتین اور خادمان حرم نے شرکت کی۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، جس کے بعد حضرت زہرا سلاماللہعلیہا کی زیارت پڑھی گئی اور سوگواری کا اہتمام کیا گیا۔
مجلس کے دوران حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی سیرت اور اسلام کی رسالت کے دفاع میں آپ سلاماللہعلیہا کی عظیم فداکاریوں کو یاد کیا گیا۔ اختتام پر زائر خواتین میں تبرکات تقسیم کیے گئے۔
شعبۂ خواتین کے دینی استفتائات اور خاندانی مشاورت یونٹ کی سربراہ، محترمہ سندس رضا نے کہا:
یہ مجلس اہلبیت علیہمالسلام کی اس ہدایت پر عمل کی ایک کڑی ہے جس میں فرمایا گیا ہے: «أحیوا أمرنا، رحم الله من أحیا أمرنا؛ ہمارے امر کو زندہ رکھو، اللہ اس شخص پر رحمت فرمائے جو ہمارے امر کو زندہ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی شہادت کا دن، آپ سلاماللہعلیہا کی سیرت، مواقف اور ایمانی و تربیتی تعلیمات کو یاد کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
یہ مجلس بڑی تعداد میں شریک ہونے والی زائر خواتین کی موجودگی اور بھرپور استقبال کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حضرت زہرا سلاماللہعلیہا کی مظلومیت، حق کے دفاع میں آپ سلاماللہعلیہا کے مواقف اور اسلامی رسالت کے اصولوں و اقدار کی پاسداری کو بھی یاد کیا گیا۔


