یہ ہفتہ رسول اکرم حضرت محمد صلیاللہعلیہوآلہ اور آپ کے نواسے امام جعفر صادق علیہالسلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں سرکاری، تعلیمی، علمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب نجف اشرف کے گورنر یوسف کناوی اور صوبائی کونسل کے سربراہ حسین عیساوی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے نائب سیکریٹری جنرل خادم احسان الطائی، مجلسِ انتظامیہ کے ارکان اور مختلف شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
تقریب کا آغاز جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے خطاب سے ہوا، جو مجلسِ انتظامیہ کے رکن خادم مصطفیٰ منیٰ نے کیا۔ انہوں نے علم کی اہمیت اور انسان سازی میں اس کے کردار پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسکول علم کے فروغ، کردار سازی اور اقدار کی تربیت کا مرکز ہیں۔ حرم امیرالمومنین علیہالسلام سے وابستگی ان اداروں پر علم و اخلاق کو فروغ دینے اور طلبہ میں بلند حوصلگی پیدا کرنے کی ذمہ داری عائد کرتی ہے۔
افتتاحی تقریب میں مختلف سرکاری شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے نجف اشرف میں تعلیمی شعبے کی حمایت اور تعلیمی ماحول کے فروغ میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ یہ اقدامات ایسے نسل کی تربیت میں معاون ہیں، جو علم و مہارت سے آراستہ اور اعلیٰ اقدار سے مزین ہو۔
اس موقع پر علوی تعلیمی ادارے کے ترجمان خادم مرتضیٰ الحمامی نے وضاحت کی کہ یہ ادارہ محض اسکولوں کا مجموعہ نہیں۔ بلکہ یہ ایک جامع تعلیمی نظام ہے، جس کا مقصد طلبہ کی شخصیت سازی، ان کی صلاحیتوں کی دریافت اور ایک مختلف تعلیمی مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کرنا ہے۔









