پانچویں بین الاقوامی ’’ہفتۂ صادقین‘‘ کے پروگراموں کے ضمن میں پنجاب کے دارالحکومت اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں رسول اکرم صلیاللہعلیہوآلہ کے متبرک پرچم لہرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے اعزامی وفد کی موجودگی اور مؤسسۂ منہاج الحسین علیہالسلام کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
پرچم کشائی کی اس تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام، دینی شخصیات اور معاشرے کے مختلف طبقات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر جشن و مسرت کا ایسا روحانی ماحول دیکھنے میں آیا، جو رسول گرامی اسلام صلیاللہعلیہوآلہ اور امام جعفر صادق علیہالسلام سے محبت و عقیدت کی عکاسی کرتا تھا۔
یہ تقریب حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے وفد کی جانب سے منعقد کی گئی، جس کی سربراہی امورِ دینیہ کے شعبے کے رئیس کرار الخفاجی کر رہے تھے۔ اس میں حرم کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ، میڈیا اور امورِ دینیہ سے وابستہ متعدد خدام نے بھی شرکت کی۔
یہ وفد ’’ہفتۂ صادقین‘‘ کے پروگراموں میں شرکت کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہا ہے۔ اس سفر کا مقصد دینی و سماجی اداروں اور شخصیات سے روابط کو فروغ دینا اور ان بابرکت مناسبتوں کے دوران خدامِ امیرالمومنین علیہالسلام کا تعارف پیش کرنا ہے۔











