پاکستان میں موجود حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے وفد نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی دینی، سرکاری اور سماجی شخصیات کی خدمات کو سراہا۔ ان شخصیات نے پانچویں بین الاقوامی ’’ہفتۂ صادقین‘‘ کے پروگراموں کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
یہ تقریب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رسول گرامی اسلام صلیاللہعلیہوآلہ اور آپ کے نواسے امام جعفر صادق علیہالسلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ان شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی خدمات پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔













