حرم مقدس امامین عسکریین علیہما السلام کی انتظامیہ نے حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے وفد کی جانب سے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مراسم کو کامیاب بنانے میں کی جانے والی معاونت اور خدمات کے اعتراف میں اس وفد کی قدردانی کی۔ یہ تعاون زیارت کے موقع پر خصوصی سکیورٹی، خدماتی، انتظامی اور میڈیا منصوبوں کی معاونت کی صورت میں انجام پایا۔
حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے سامرہ روانہ کیے گئے وفد کے ذمہ دار سلام الجبوری نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: "حرم مقدس امامین عسکریین علیہما السلام کے مجلسِ انتظامیہ کے رکن ارکان العتابی نے حرم کے ذمہ داران اور متعلقہ عہدیداران کی موجودگی میں مراسم میں شریک وفود کی قدردانی کی۔”
الجبوری نے مزید کہا: "العتابی نے تمام مقدس حرموں سے آنے والے وفود، بالخصوص حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے کی جانے والی خدمات پر تشکر کا اظہار کیا اور زائرین کی خدمت کے لیے انجام دی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔”
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فراہم کی جانے والی خدمات اپنی نوعیت کے اعتبار سے قابلِ ذکر تھیں، جبکہ مقدس حرموں کے درمیان تعاون اور باہمی رابطے کو جاری رکھنا ضروری ہے؛ کیونکہ اس طرح کی مشترکہ کاوشوں کے مقدس آستانوں کی سرگرمیوں پر مثبت اور نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں بھی بہتری آتی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے سامرہ مقدس میں منعقد ہونے والے مراسم کو کامیاب بنانے کے لیے کافی عرصہ قبل ہی ایک جامع معاونتی منصوبہ تیار کرلیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت مرکزی موکب کے قیام کے ساتھ میڈیا اور ضروری سازوسامان کی فراہمی کے ذریعے مراسم کے بہتر انعقاد اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں مؤثر تعاون کیا گیا۔






