سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت پر حرمِ مقدسِ امامین عسکریین کی معاونت

امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت پر میں عزاداری میں شرکت کے لیے لاکھوں زائرین کی سامرہ آمد کے ساتھ ہی حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے مختلف شعبوں کے خدام پر مشتمل خدماتی ٹیمیں سامرا مقدس میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

زائرین کی خدمت کے لیے میدانی نگرانی

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل خادم سید عیسیٰ خراسان نے سامرہ مقدس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حرم علوی کے خدام کی میدانی خدمات کا جائزہ لیا، زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور اس المناک مناسبت کی تعظیم میں شریک حسینی مواکب اور ہیئات کی خدمات کا بھی مشاہدہ کیا۔

باہمی رابطہ اور پیشگی تیاریاں

دوسری جانب شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے حرمِ مقدسِ امامین عسکریین علیہما السلام کے شعبۂ تعلقات کے ساتھ پیشگی رابطہ کاری کا آغاز کیا، تاکہ حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے موکب اور زیارت میں شریک سرکاری وفود کے لیے مناسب انتظامات اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ٹرانسپورٹ، زائرین کی آمدورفت اور لاجسٹک معاونت

ٹرانسپورٹ کے شعبے نے زائرین کی نقل و حرکت، آمدورفت اور لاجسٹک معاونت کے لیے ایک جامع پروگرام پر عمل درآمد کیا۔ اس کے علاوہ مختلف نوعیت کی خدماتی گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں، تاکہ زائرین کی آمدورفت کو آسان بنانے اور میدانی خدمات کو تقویت دینے میں معاونت فراہم کی جا سکے۔

روزانہ ۱۵ ہزار سے زائد کھانے

میزبانِ زائرین کے شعبے نے مولا امیرالمؤمنین علیہ السلام کے خوانِ کرم سے زائرین کے لیے روزانہ 15 ہزار سے زائد کھانوں کا انتظام کیا، جو زائرین کی آمد کے آغاز سے مراسمِ زیارت کے اختتام تک جاری رہا۔

زائرین کی آمدورفت کا نظم و نسق

شعبۂ حفظِ نظام کے خدام نے زائرین کی آمدورفت کو منظم بنانے اور ان کے داخلے و خروج کے راستوں کو باقاعدہ ترتیب دینے کے لیے اپنی خدمات انجام دیں، تاکہ بڑے پیمانے پر موجود زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت پیدا ہونے کے ساتھ ان کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

جامع میڈیا کوریج اور دستاویزی خدمات

شعبۂ اعلام کے خدام نے حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے موکب کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات، مراسمِ زیارت، زائرین کی آمدورفت اور عزاداری کے مواکب کی سرگرمیوں کی جامع میڈیا کوریج اور دستاویز بندی کا اہتمام کیا، تاکہ اس عظیم مناسبت اور سامرہ مقدس آنے والے زائرین کی کثیر تعداد کے شایانِ شان عکاسی کی جا سکے۔

مسلسل خدماتی اور انجینئرنگ معاونت

شعبۂ خدماتی امور اور شعبۂ انجینئرنگ و فنی امور کے خدام نے بھی حرمِ مقدسِ امامین عسکریین علیہما السلام کے اپنے ہم منصب خدام کی معاونت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اس دوران عبادت اور زیارت کے مقامات کو تیار کرنے، وہاں قالین اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ مستقل اور عارضی وضو خانوں و بیت الخلاؤں کی تیاری اور دیکھ بھال سمیت دیگر میدانی امور بھی چوبیس گھنٹے انجام دیے جاتے رہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے