ملاقات میں مقدس مزارات اور زائرین کی خدمت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ خدمات کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
سید خراسان نے اپنے دورے کے دوران حرم مقدس امامین عسکریین (علیہماالسلام) کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور زیرِ افتتاح موزهٔ امامین عسکریین (علیہماالسلام) کا بھی دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سامرا میں زائرین کی خدمت کے لیے نجف اشرف سے آنے والے متعدد حسینی مواکب اور ہیئات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے سامرا میں حرم مقدس اميرالمومنين (علیہالسلام) کے خدام کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاون خدمات کا بھی جائزہ لیا۔ ان خدمات میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ، امورِ خدمات، حفظِ نظام، مضیفِ زائرین اور شعبۂ ابلاغ سمیت مختلف شعبوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔







