ٹرانسپورٹ کے شعبے کے ذمہ دار، خادم صباح الطرفی نے بتایا: «حرم مقدس اميرالمومنين (علیہالسلام) کی جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایت اور حرم مقدس عسکری کے ساتھ تعاون کے تحت، ہم نے ١٤ بسوں کے ذریعے بغداد، دیالی، بابل اور مثنیٰ سے آنے والے خدام کو سامرا منتقل کیا۔»
واضح رہے کہ حرم مقدس اميرالمومنين (علیہالسلام) کی جنرل سیکریٹریٹ نے سامرا میں زائرین کی خدمت کے لیے ایک خدماتی موکب تشکیل دیا ہے، جس میں حرم کے مختلف شعبے شریک ہیں۔ اس موکب کا مقصد زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنا اور حرم مقدس عسکری کی خدمات میں معاونت کرنا ہے۔