سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے آن لائن اربعین ثقافتی مقابلے کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام نے ہزاروں شرکاء میں سے ۲۰ فاتحین کے انتخاب کے ساتھ اربعین کے حوالے سے ایک آن لائن ثقافتی مقابلے کا انعقاد کیا۔

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کی جانب سے منعقد کیے گئے اس آن لائن ثقافتی مقابلے میں اربعین کی بابرکت زیارت سے متعلق ۲۰ سوالات شامل تھے۔ یہ سوالات شیخ عباس قمی کی تصنیف «منتهی الآمال فی تواریخ النبی و الآل» کی جلد دوم کی بنیاد پر مرتب کیے گئے تھے۔ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کی تاریخ کے بارے میں عمومی آگاہی میں اضافہ اور اربعین کی مناسبت سے عوام کے تعلق کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

مرکزِ اطلاعات میں نظاموں اور ایپلی کیشنز کی ترقی کے شعبے کے ذمہ دار ہشام العارضی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
’’یہ مقابلہ کثیر الانتخابی سوالات کی صورت میں منعقد کیا گیا، جس میں ہر سوال کے چار اختیارات تھے۔ شرکاء جوابات تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ یا متعارف کرائے گئے ماخذ سے استفادہ کر سکتے تھے، تاہم شرکاء کے درمیان جوابات کے تبادلے سے گریز کرنے پر زور دیا گیا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا:
’’اس مقابلے میں ۷ ہزار ۲۱۲ افراد نے شرکت کی، جن میں سے ۴ ہزار ۵۳۶ افراد قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے اہل قرار پائے۔ آخرکار مقررہ طریقۂ کار کے مطابق ۲۰ افراد کو فاتح قرار دے کر منتخب کیا گیا۔‘‘

العارضی نے مقابلے کے انعامات کے بارے میں کہا:
’’فاتحین کے نقد انعامات کی رقم مختلف تھی؛ پہلے نمبر کے فاتح کو ۱۰ لاکھ دینار، دوسرے اور تیسرے نمبر کے فاتحین کو فی کس ۷ لاکھ ۵۰ ہزار دینار، چوتھے سے ساتویں نمبر تک آنے والے فاتحین کو فی کس ۵ لاکھ دینار، جبکہ آٹھویں سے گیارہویں نمبر تک آنے والے فاتحین کو فی کس ۲ لاکھ ۵۰ ہزار دینار دیے گئے۔ اسی طرح بارہویں سے پندرہویں نمبر تک آنے والے فاتحین کو فی کس ۱ لاکھ ۲۵ ہزار دینار، جبکہ سولہویں سے بیسویں نمبر تک آنے والے فاتحین کو فی کس ۱ لاکھ دینار انعام دیا گیا۔‘‘

اس مقابلے میں ’’وافد‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے شرکت کی جا سکتی تھی، جو مختلف ایپلی کیشن اسٹورز پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام سے متعلق QR کوڈ کے ذریعے اور مقابلے کے لیے مختص انٹرنیٹ لنک کے ذریعے بھی شرکت ممکن تھی۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے