۵۰ لاکھ زائرین کی میزبانی
شہادتِ رسولِ اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے تقریباً ۵ ملین زائرین نے حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) میں حاضر ہوکر رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں تعزیت پیش کی۔
زائرین کے لیے آبِ نوش کی فراہمی
حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) نے ایامِ شہادتِ رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے ۱ کروڑ ۱۰ لاکھ لیٹر سے زائد صاف اور تصفیہ شدہ پینے کا پانی (RO)، ۵ کروڑ ۱۰ لاکھ لیٹر سے زائد خام پانی، ۷ ہزار سے زائد برف کے قالب اور ۴ لاکھ گلاس پانی تیار کیے۔ اس کے علاوہ پانی کے ٹینکروں کو پانی فراہم کرنے کے لیے ۱۴ مراکز بھی مختص کیے گئے۔
۲ ہزار سے زائد افتخاری خدام کی خدمات
حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) کے خصوصی خدمت رسانی منصوبے کے تحت شہادتِ رسولِ اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موقع پر ۲۷۶۸ افتخاری خدام نے ایامِ زیارت کے دوران مختلف خدماتی اور سکیورٹی شعبوں کی معاونت اور تقویت میں حصہ لیا۔
موکبوں کے لیے معاونتی خدمات
ماہِ صفر کے آخری ایام کے دوران حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) نے ۳۵۰ سے زائد حسینی مواکب کو غذائی اجناس، صاف پینے کے پانی، برف اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرکے ان کی خدمت اور معاونت کی۔
نقل و حمل کی خدمات
ماہِ صفر کے آخری ایام میں حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) نے زائرین کی آمد و رفت اور منتقلی کے لیے ۳۵۰ سے زائد گاڑیاں اور مختلف مشینری و آلات استعمال کیے۔ اس کے علاوہ آتش زدگی پر قابو پانے، فوری امداد، ہنگامی انخلا اور متوفین کی منتقلی سمیت مختلف معاونتی خدمات بھی فراہم کی گئیں۔
طبی خدمات
شہادتِ رسولِ خاتم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موقع پر حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) نے ۵ طبی مراکز قائم کیے، جہاں ۲۸۰ افتخاری خدام، جن میں مرد و خواتین ڈاکٹرز اور مرد و خواتین امدادی کارکن شامل تھے، نے زائرین کو طبی خدمات فراہم کیں۔
عزاداری کے مواکب کا استقبال
شہادتِ رسولِ اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) نے مختلف ممالک اور عراق کے دیگر صوبوں سے آنے والے ۳۰۰ عزاداری کے مواکب کا استقبال کیا۔
ضیافت و پذیرائی کی خدمات
حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) نے اپنے خصوصی خدمت رسانی منصوبے کے تحت شہادتِ رسولِ خاتم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موقع پر ۱۲ مراکزِ تقسیمِ طعام کے ذریعے ۲ لاکھ ۵۰ ہزار سے زائد تبرکی کھانے تقسیم کیے اور اس مناسبت سے حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) میں حاضر ہونے والے زائرین کی پذیرائی کی۔
میڈیا کوریج
شہادتِ رسولِ اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تقریبات کی مؤثر میڈیا کوریج کے لیے حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) نے ۳۵۰ سے زائد مقامی، عراقی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے اداروں کے ساتھ ساتھ مواد تخلیق کرنے والوں، سوشل میڈیا کارکنوں اور شوقیہ فوٹوگرافرز کی بھی میزبانی کی۔
