سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

شہادتِ رسولِ خاتم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عزاداروں کے لیے حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) کی خدمات

حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) نے شہادتِ رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے نجف اشرف آنے والے زائرین کے لیے اپنی خدمات میں مزید توسیع کر دی۔

حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) کی جانب سے شہادتِ رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کے حرم کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کے استقبال اور خدمت کے لیے مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ خدمات الکرّار استراحت گاہ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں، جو نجف ـ المناذرہ شاہراہ پر، ستون نمبر ۹۹ کے قریب، نجف اشرف کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔

علی عبد زید کاظم نے مرکزِ خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
’’حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) نے امیرالمؤمنین علی (علیہ‌السلام) کے حرم کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ جنوبی علاقے میں واقع یہ خدماتی مرکز شہادتِ رسولِ رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے آنے والے عزاداروں کو اپنی خدمات مسلسل فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی:
’’ان خدمات میں روزانہ تین وقت کا کھانا، جس میں مرکزی اور اضافی کھانے شامل ہیں، فراہم کرنا، نیز زائرین کے آرام اور رات کے قیام کے لیے مناسب مقامات کی فراہمی شامل ہے، تاکہ ایامِ زیارت کے دوران انہیں ضروری سہولیات اور آرام میسر رہے۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مرکز کی خدمات ۱۰ صفر سے شروع ہوئی تھیں اور شہادتِ رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے منعقد ہونے والے مراسم کے اختتام تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ یہ اقدامات حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) کے اس خدماتی منصوبے کا حصہ ہیں جو اربعینِ حسینی اور شہادتِ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے