یہ اقدام اس روایت کا اظہار ہے کہ حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے ذمہ داران صرف انتظامی امور تک محدود نہیں رہتے، بلکہ خدام کے ساتھ مل کر میدانِ خدمت میں بھی شریک ہوتے ہیں، تاکہ اربعین کے دوران زائرین کو بہترین سہولیات اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔

حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے نائب سیکرٹری جنرل، خادم احسان الطائی نے اربعینِ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت میں عملی طور پر حصہ لیا۔ انہوں نے شعبۂ انجینئرنگ کی جانب سے قائم موکبِ ابوذر میں شعبے کے سربراہ، خادم مصطفیٰ محبوبہ کے ہمراہ زائرین کی خدمت انجام دی۔