اس حوالے سے شعبۂ تعلقاتِ داخلیہ کے نگران، خادم کرار شاکر نے مرکزِ خبری کو بتایا کہ شعبے نے ماہِ صفر کی دسویں تاریخ سے ہی ایک خدماتی مرکز قائم کر دیا تھا، جہاں زائرین کو جوس، پینے کا پانی، ضیافتی کھانے اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ خدمات ان زائرین کے لیے ہیں جو کربلائے مقدسہ روانہ ہونے سے قبل حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ خدماتی موکب زیارتِ اربعین کے اختتام تک اپنی خدمات جاری رکھے گا۔ اس کا مقصد لاکھوں زائرین کا شایانِ شان استقبال کرنا اور عراق پہنچنے کے پہلے ہی مرحلے سے ان کے روحانی سفر کو آسان اور پُرسکون بنانا ہے۔
واضح رہے کہ نجف اشرف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ خدماتی مرکز حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے اُس وسیع خدمت گاہی منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت مختلف اہم مقامات پر خدماتی مواکب قائم کیے گئے ہیں اور زائرین کو ضیافت، رہنمائی، نقل و حمل اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔





