شعبۂ امورِ نسواں کی سربراہ، خادمہ رملہ الخزاعی نے مرکزِ خبری کو بتایا کہ منصوبے کے تحت صحنِ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا میں چار بڑے ہال خواتین زائرین کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ لاکھوں زائرین کو مناسب جگہ فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ حرمِ مطہر کے اطراف اور مدینہ امام رضا علیہ السلام میں چار آرام گاہیں تیار کی گئی ہیں، جبکہ قدیم شہر اور حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام سے وابستہ مختلف مقامات پر ۱۴ صحتی مراکز بھی قائم اور فعال کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے ایک منظم منصوبے کے تحت نئے داخلی و خارجی راستے کھولے گئے ہیں۔ حرمِ مطہر کے اندر بھی ہجوم کے مؤثر انتظام کے لیے خصوصی پلان نافذ کیا گیا ہے، جو جدید سکیورٹی نظام اور ہجوم کے انتظام میں مہارت رکھنے والی خصوصی ٹیم کی نگرانی میں چلایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں عراق اور بیرونِ عراق سے آنے والی ۷۰۰ سے زائد متشرفاتِ خدمت بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام نے اربعینِ امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لیے اپنے تمام شعبہ جات کی انسانی، فنی اور خدماتی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے، کیونکہ نجفِ اشرف میں واقع حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کربلائے مقدسہ کی جانب روانہ ہونے والے زائرین کے لیے ایک اہم روحانی منزل کی حیثیت رکھتا ہے۔
