حرم کی آئس فیکٹری کے ذمہ دار، خادم ضرغام محمد داخل نے مرکزِ خبر کو بتایا:
"فیکٹری اس وقت روزانہ دو شفٹوں میں کام کر رہی ہے۔ ہر شفٹ میں ۳۱۰ برف کے بلاکس تیار کیے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں یومیہ پیداوار ۶۲۰ برف کے بلاکس تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تمام برف خدماتی مراکز اور حسینی مواکب میں تقسیم کی جاتی ہے۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ فیکٹری میں برف ذخیرہ کرنے کے لیے دو بڑے گودام قائم ہیں۔ ایک گودام فیکٹری کے اندر واقع ہے، جس میں ۱۰ ہزار برف کے بلاکس ذخیرہ کیے جا سکتے ہیں، جبکہ دوسرا گودام زائرین کے راستے پر قائم ہے، جس کی گنجائش ۷ ہزار برف کے بلاکس ہے۔ یہ دونوں مراکز مواکب اور خدماتی مقامات تک چوبیس گھنٹے برف کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام نے زیارتِ اربعین کے لیے ایک جامع خدماتی منصوبہ ترتیب دیا ہے، جس کے تحت لاکھوں زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔








