سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

روزانہ ایک لاکھ سے زائد کھانے حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کا مضیف زائرینِ اربعین کی خدمت میں مصروف

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کا شعبۂ مضیف الزائرین مرقدِ امیرالمومنین علیہ السلام پر حاضری کے بعد کربلائے مقدس کی جانب روانہ ہونے والے زائرینِ اربعین کی خدمت مسلسل انجام دے رہا ہے۔ یہ خدمات امانتِ عامہ کی جانب سے تیار کردہ جامع منصوبے کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ لاکھوں زائرین کو بہترین سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

شعبۂ مضیف کے سربراہ، خادم اثیر التمیمی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعبے نے زائرینِ اربعین میں کھانا تقسیم کرنے کے لیے ۱۶ خدمت مراکز قائم اور فعال کیے ہیں، جو مختلف اہم مقامات پر واقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ فراہم کیے جانے والے کھانوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے علاوہ دن بھر پیش کیے جانے والے ہلکے کھانے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھانا تقسیم کرنے کے مراکز قدیم شہرِ نجف، حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے اطراف، زائرین کی آرام گاہ "شہر امام رضا علیہ السلام” (منطقہ حولی)، "یا حسین” روڈ، پیدل زائرین کے مرکزی راستوں اور صحنِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں قائم مرکزی مضیف میں موجود ہیں۔ یہ تمام خدمات حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے مختلف شعبوں اور شرفِ خدمت حاصل کرنے والے رضاکاروں کے تعاون سے انجام دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام نے اربعین سے قبل ہی اپنے تمام شعبوں کو زائرین کی خدمت کے لیے متحرک کر دیا ہے، کیونکہ لاکھوں زائرین نجف اشرف میں مرقدِ امیرالمومنین علیہ السلام کو اپنی زیارت کا اہم پڑاؤ بنا کر کربلائے مقدس کی جانب روانہ ہوتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے