سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

 رمضان المبارک کا چاند دیکھتے وقت امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی دعا

 رمضان المبارک کا چاند دیکھتے وقت امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی دعا

ماہِ رمضان المبارک ، ماہِ بندگی و مغفرت، جب اپنی لطیف ضیافت کے ساتھ نمودار ہوتا ہے، مؤمنین کے دلوں میں ایک نئی روشنی اور روحانی تازگی پیدا ہوتی ہے، اس مبارک مہینے کی آمد پر امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی‌طالب علیہ‌السلام کے تمام چاہنے والوں کو مبارک باد۔

جب امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام رمضان المبارک کا چاند دیکھتے، تو چہرہ سکون و خشوع سے روشن ہوتا، اور لبوں پر یہ مناجات جاری فرماتے:

«…فَلَا تَبْرَحْ وَ قُلِ: اَللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ خَیْرَ هٰذَا الشَّهْرِ، وَ فَتْحَهُ وَ نُورَهُ، وَ نَصْرَهُ، وَ بَرَکَتَهُ، وَ طُهُورَهُ، وَ رِزْقَهُ، وَ أَسْأَلُکَ خَیْرَ مَا فِیهِ وَ خَیْرَ مَا بَعْدَهُ، وَ أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیهِ وَ مَا بَعْدَهُ، اَللّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَیْنَا بِالْأَمْنِ وَ الْإِیمَانِ، وَ السَّلَامَةِ وَ الْإِسْلَامِ، وَ الْبَرَکَةِ وَ التَّقْوَی، وَ التَّوْفِیقِ لِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضَی[1]

ترجمہ:
جب ماہِ رمضان کا نیا چاند دیکھو تو چہرے پر غصہ یا ناگواری نہ لاؤ، بلکہ دل کو خضوع و شکر سے بھرو اور یوں کہو:

"اے میرے پروردگار! میں تجھ سے اس مبارک مہینے کی خیر و بھلائی کا طلبگار ہوں، (شیطان پر) فتح و نصرت، اس مہینے کی روشنی و نورانیت، اس کی برکت، اس کی پاکیزگی اور اس میں رزقِ حلال کا طالب ہوں۔

میں تجھ سے اس مہینے میں موجود ہر خیر اور اس کے بعد آنے والی ہر نیکی کا سوال کرتا ہوں اور پناہ مانگتا ہوں تجھ سے اس ماہ میں چھپے ہر شر سے اور اس کے بعد کے ہر نقصان سے۔

 اے میرے معبود! اس ماہ کو ہم پر نازل فرما امن و ایمان کے ساتھ، سلامتی و اسلام کی نعمت کے ساتھ، برکت و تقویٰ کے ساتھ، اور اطاعت کی توفیق کے ساتھ، تاکہ ہم وہی کریں جو تو پسند فرماتا ہے اور جس سے تو راضی ہوتا ہے۔

[1] ۔ من لا یحضره الفقیه، ص 100.

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے