سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

ماه رمضان کے چاند پر دعا

 رمضان کا چاند دیکھتے وقت امیر‌المومنین علیہ‌السلام کی دعا

ماہ رمضان، ماہ بندگی و مغفرت، جب اپنی لطیف ضیافت کے ساتھ نمودار ہوتا ہے، مؤمنین کے دلوں میں ایک نئی روشنی اور روحانی تازگی پیدا ہوتی ہے، اس مبارک مہینے کی آمد پر امیرالمومنین علی بن ابی‌طالب علیہ‌السلام کے تمام چاہنے والوں کو مبارک باد۔

ماه رمضان کے چاند پر دعا

جب امیرالمومنین علی علیہ‌السلام رمضان کا چاند دیکھتے، تو آپ کا چہرہ سکون و خشوع سے روشن ہوجاتا۔

آپ علیہ‌السلام کے لبوں پر یہ مناجات جاری ہوجاتی:

«…فَلَا تَبْرَحْ وَ قُلِ: اَللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ خَیْرَ هٰذَا الشَّهْرِ، وَ فَتْحَهُ وَ نُورَهُ، وَ نَصْرَهُ، وَ بَرَکَتَهُ، وَ طُهُورَهُ، وَ رِزْقَهُ، وَ أَسْأَلُکَ خَیْرَ مَا فِیهِ وَ خَیْرَ مَا بَعْدَهُ، وَ أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیهِ وَ مَا بَعْدَهُ، اَللّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَیْنَا بِالْأَمْنِ وَ الْإِیمَانِ، وَ السَّلَامَةِ وَ الْإِسْلَامِ، وَ الْبَرَکَةِ وَ التَّقْوَی، وَ التَّوْفِیقِ لِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضَی[۱]

ترجمہ:

جب ماہ رمضان کا نیا چاند دیکھو تو چہرے پر غصہ یا ناگواری نہ لاؤ، بلکہ دل کو خضوع و شکر سے بھرو اور یوں کہو: اے میرے پروردگار! میں تجھ سے اس مبارک مہینے کی خیر و بھلائی کا طلبگار ہوں، (شیطان پر) فتح و نصرت، اس مہینے کی روشنی و نورانیت، اس کی برکت، اس کی پاکیزگی اور اس میں رزقِ حلال کا طالب ہوں۔ میں تجھ سے اس مہینے میں موجود ہر خیر اور اس کے بعد آنے والی ہر نیکی کا سوال کرتا ہوں اور پناہ مانگتا ہوں تجھ سے اس ماہ میں چھپے ہر شر سے اور اس کے بعد کے ہر نقصان سے۔  اے میرے معبود! اس ماہ کو ہم پر نازل فرما امن و ایمان کے ساتھ، سلامتی و اسلام کی نعمت کے ساتھ، برکت و تقویٰ کے ساتھ، اور اطاعت کی توفیق کے ساتھ، تاکہ ہم وہی کریں جو تو پسند فرماتا ہے اور جس سے تو راضی ہوتا ہے۔

مآخذ
[۱] من لا یحضره الفقیه، ص ۱۰۰

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے