شعبۂ امورِ نسواں کی سربراہ، خادمہ رملہ الخزاعی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"اس منصوبے میں حرمِ مطہر کے اندر کئی نئے انتظامی اقدامات شامل کیے گئے ہیں، جن میں داخلی اور خارجی راستوں کی تعداد میں اضافہ، بزرگ خواتین اور ہنگامی حالات کے لیے خصوصی گزرگاہوں کا قیام شامل ہے، تاکہ وہ آسانی سے مرقدِ امیرالمومنین علیہ السلام تک پہنچ سکیں اور رش کے اوقات میں ازدحام میں کمی لائی جا سکے۔”
انہوں نے مزید کہا:
"شعبے نے حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے معاون شعبہ جات کے تعاون سے خدماتی اور رہنمائی کے نظام کو بھی جدید بنایا ہے۔ اس سلسلے میں رہنمائی بورڈز نصب کیے گئے ہیں اور صحنِ مطہر میں وضاحتی نقشے فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ زائرات مختلف خدماتی مراکز تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔”
انہوں نے بتایا کہ شعبے نے خدماتی مراکز، رہائشی مقامات اور سکیورٹی چیک پوائنٹس کو بھی مکمل طور پر تیار کر لیا ہے، تاکہ زائرات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مؤثر انداز میں سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ زیارت کے تمام ایام میں زائرات کو انتظامی، رہنمائی اور انسانی خدمات مسلسل فراہم کی جائیں گی، جبکہ اربعینِ حسینی کے زائرین کی ابتدائی آمد کے ساتھ ہی ان خدمات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔






