سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا رہائشی منصوبہ قنبر 2 تکمیل کے قریب

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا رہائشی منصوبہ قنبر 2 تکمیل کے قریب

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اعلان کیا ہے کہ رہائشی منصوبہ قنبر 2 کا پہلا مرحلہ 90 فیصد سے زائد تکمیل پا چکا ہے اور بہت جلد افتتاح کے قریب ہے۔ یہ منصوبہ خادمان حرم کے لیے 500 رہائشی یونٹس پر مشتمل ہے جہاں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انجینئر علی حسین، معاون فنی رئیسِ شعبہ امور مهندسی و عمرانی نے بتایا کہ 500گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
فی الحال سیوریج، پینے کے پانی اور بجلی کے نیٹ ورک پر کام جاری ہے، پانی کے ذخائر اور تصفیہ نظام کی تنصیب بھی تکمیل کے مرحلے میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مرحلہ دوم بھی ساتھ ہی شروع کر دیا گیا ہے، جس میں مزید 500 مکانات شامل ہیں اور یہ 40 فیصد تکمیل پا چکا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر سعد جبوری کے مطابق اگلے مرحلے میں توجہ سیوریج، پانی، بجلی اور اسٹوریج ٹینکس کی تکمیل پر ہے۔
پینے کے پانی کے لیے 3 بڑے ذخائر کھودے جا رہے ہیں، کمپلیکس کے لیے ایک جدید واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام سرگرمیاں ایک منظم منصوبے کے مطابق جاری ہیں تاکہ مکینوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

قنبر 2 رہائشی منصوبہ خادمان حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کو معیاری رہائش فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف رہائشی سہولت بلکہ مکمل بنیادی خدمات فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ خادمان اور ان کے اہلِ خانہ پرسکون اور محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے