یہ روح پرور اور غم انگیز مراسم حزن و ملال کی فضا میں منعقد ہوئے، جن میں حرمِ مقدس علوی کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر شہداء کے پیکروں کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ تشییع کے بعد حضرت امیرالمؤمنین امام علی (علیہ السلام) کے ضریحِ مقدس کے گرد طواف کرایا گیا اور شہداء کی ارواح کے لیے دعائیں اور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔









