سید عیسیٰ الخرسان نے حرمِ مقدس کے خدام کی جانب سے صدرِ ایران کو تعزیت پیش کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت سید علی خامنہ ای اور دیگر شہدائے کرام کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے پرتپاک استقبال اور پُرخلوص میزبانی پر اپنی قدردانی کا اظہار کرتے ہوئے، نجفِ اشرف میں مراسمِ تشییع کے انتظامات کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور حرمِ مقدس علوی کے خدام کا شکریہ ادا کیا۔
صدرِ ایران اور ان کے ہمراہ وفد کی یہ حاضری نجفِ اشرف میں شہید سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کی تشییع میں شرکت کے سلسلے کی ایک کڑی تھی۔








