حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خدماتی عملے نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے بیرونی احاطے اور بیرونی صحنوں میں سرخ موکٹ (قالین) بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
یہ اقدام ان خدمات کا حصہ ہے جو حضرت امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے روضۂ مبارک کے خادم، حسینی عزادار دستوں اور ان زائرین کو فراہم کر رہے ہیں جو ماہِ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں مجالسِ عزا کے انعقاد کے لیے اس مقدس مقام پر حاضر ہوتے ہیں۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، حیدر محمد جاسم نے آستانہ کے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:
"حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں آنے والے عزادار دستوں کے لیے ایک محفوظ اور موزوں ماحول فراہم کرنے کی خاطر، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی کوششوں کے دائرۂ کار میں، عملے نے حرمِ مطہر علوی کے اطراف کے تمام حصوں میں سرخ موکٹ بچھانے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس جگہ کا کل رقبہ ۲۰ ہزار مربع میٹر سے زائد ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔
اس کے علاوہ، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے گرد و نواح میں توسیعی منصوبوں کے تحت شامل دیگر جگہوں کو بھی اس رقبے میں شامل کیا جائے گا تاکہ انہیں عزاداروں کی خدمت کے لیے وقف کیا جا سکے۔”
واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی انتظامیہ نے ماہِ محرم الحرام میں عزائے حسینی کی مراسم کے لیے ضروری منصوبے اور پروگرام پہلے سے تیار کر رکھے ہیں۔
اسی طرح، زیارتِ اربعین کے دوران زائرین اور عزاداروں کے استقبال اور خدمت کے لیے بھی خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے؛ کیونکہ عراق کے اندر اور باہر سے لاکھوں زائرین حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کے شرف سے مشرف ہوتے ہیں اور کربلائے معلیٰ کی جانب روانگی اور مراسمِ اربعین میں شرکت سے قبل اس نورانی بارگاہ کو اپنا مرکز اور قیام گاہ بناتے ہیں۔









