سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

پرچم عزا

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں پرچم عزا لہرانے کا پروگرام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ماہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر پرچم عزا لہرانے کا پروگرام منعقد کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں ماہ محرم الحرام کے آغاز پر پرچم حزن و عزا لہرایا گیا، اس موقع پر حرم مقدس کے متولی، خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام حسین علیہ‌السلام کی شہادت کی یاد میں مجلس عزاء منعقد ہوئی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی نے اس موقع پر امام حسین علیہ‌السلام، اہل بیت علیہم السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی شہادت کی یاد میں منعقد ہونے والی عزاداری کے آغاز کا اعلان کیا۔ یہ خصوصی پروگرام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں منعقد ہوا، یاد رہے کہ اسی وقت کربلائے معلی میں حرم مقدس سیدالشہداء امام حسین علیہ‌السلام میں بھی پرچم عزا لہرایا گیا۔

اس پروگرام میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی سید عیسی الخرسان، ان کے نائب،مجلس نظما کے اراکین، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور خدام، حوزہ علمیہ کے اساتذہ و طلبہ، سرکاری شخصیات، موکب اور ماتمی انجمنوں کے نمائندگان، علمی و سماجی شخصیات اور قبائلی عمائدین سمیت بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔

پرگرام کا آغاز قاری امیر کسار کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد خادم حرم مقدس شبر معلہ نے زیارت امین اللہ کی قرأت کی اور مجلس عزاء سے خطاب کیا، اس کے بعد حیدر محمد جاسم نے حرم مقدس کے متولی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی نے اپنے پیغام میں اپنی اور تمام خدام کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے آغاز پر اہل بیت علیہم السلام خصوصاً امام حسین علیہ‌السلام کی شہادت کی مناسبت سے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان ایام کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جانے کی تاکید کی۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے