سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) میں آیت اللہ العظمیٰ فیاض کے لیے مجلسِ ترحیم کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کی انتظامیہ نے مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض (قدس اللہ سرہ الشریف) کی ارتحالِ ملال انگیز کی مناسبت سے ایک پروقار مجلسِ ترحیم اور مراسمِ عزا کا انعقاد کیا۔

یہ مجلس عزا حرم مقدس امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کے صحنِ مبارک میں واقع مسجدِ عمران بن شاہین میں برپا ہوئی، جس میں حرم مقدس امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کے متولی مکرّم سید عیسیٰ الخرسان، ان کے نائب، خادمین، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، شعبہ جات کے سربراہان، مختلف شعبوں اور یونٹوں کے ذمہ داران اور حرمِ پاک کے دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

اس مجلسِ ترحیم میں جید علماء و مجتہدین، حوزہ علمیہ کے نامور اساتذہ اور طلابِ کرام، دیگر عتباتِ عالیہ اور مزاراتِ مقدسہ کے متولیان اور ان کے وفود، دیوانِ وقفِ شیعی کے نمائندے، قبائل کے شیوخ اور عمائدین، ملکی و مقامی حکام، مجاہدین اور زائرینِ حرم نے شرکت کر کے تعزیت و تسلیت پیش کی۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے