سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

آیت اللہ العظمیٰ محمد اسحاق فیاض کے انتقال پر آیت اللہ سیستانی کا تعزیتی پیغام

مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی نے آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض (قدس سرہ) کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
(انا‌ للہ و انا الیہ راجعون)

انتہائی رنج و غم اور گہرے دکھ کے ساتھ مجھے اپنے محترم بھائی اور دیرینہ رفیق، مرجع بزرگوار حضرت آیت اللہ شیخ محمد اسحاق فیاض (رضوان اللہ علیہ) کے رحلت فرما جانے کی خبر موصول ہوئی۔

وہ مرحوم حالیہ دہائیوں میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی ممتاز ترین علمی شخصیات میں شمار ہوتے تھے، جنہوں نے تصنیف و تالیف، تدریس اور شاگردوں کی تربیت کے میدان میں اپنی مخلصانہ اور بابرکت کوششوں کے ذریعے دینی معارف اور علمی برادری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ بلاشبہ ان کا انتقال حوزات علمیہ اور مومنین کی پوری جماعت کے لیے ایک عظیم اور ناقابل تلافی نقصان ہے، اور اس عالمِ ربانی کا خلا آسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا۔

میں اس جانسوز مصیبت پر حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ) کی بارگاہِ اقدس، حوزات علمیہ، مرحوم کے معزز خاندان اور تمام مومنین و عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ اس مرحوم بزرگ کے درجات بلند فرمائے، انہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ) اور ان کے پاک و پاکیزہ اہل بیت (علیہم السلام) کے جوار میں محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان، شاگردوں اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
۱۸ ذی الحجہ ۱۴۴۷
حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے