امام صادق علیہالسلام سے پوچھا گیا کیا مومنین کے لیے عید فطر،أضحی اور جمعے کے علاوہ بھی کوئی عید ہے؟
امام علیہالسلام نے فرمایا: ہاں ایک دن ہے جو ان تمام عیدوں سے بڑھ کر ہے جس دن مولا امیر علیہالسلام خدا کی طرف سے امامت کےلیے نصب ہوئے اور اسی دن رسول اکرم صلیاللہعلیہوآلہ نے لوگوں سے غدیر خم میں آپکی ولایت پر عھد و پیمان لیا۔ پھر فرمایا وہ عید ۱۸ ذی الحجہ کا دن ہے۔
اور فرمایا اس دن عبادت کرنا ۸۰ مہینے عبادت کرنے کے برابر ہے۔ ضروری ہے کہ اس دن کثرت سے یاد خدا میں رہا جائے اور نبی اکرم صلیاللهعلیہوآلہ پر درود بھیجا جائے اور مرد اپنے گھر والوں کے لیے مفصل کھانے کا اہتمام کرے۔
ثواب الأعمال، شیخ صدوق، ج۱, ص۱۷۱