سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

غدیر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے حرم مقدس امام حسین علیہ‌السلام  اور حرم مقدس حضرت عباس علیہ‌السلام  کو پرچم غدیر کا تحفہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایک وفد نے حرم مقدس امام حسین علیہ‌السلام  اور حرم مقدس حضرت عباس علیہ‌السلام کو پرچم غدیر کا تحفہ دیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایک وفد نے بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے آغاز پر حرم مقدس امام حسین علیہ‌السلام  اور حرم مقدس حضرت عباس علیہ‌السلام کے متولیوں کو پرچم غدیر دیا، اس موقع پر عید اللہ الاکبر کی مناسبت سے دینی، ثقافتی اور فکری پروگراموں کے انعقاد اور حرمہائے مقدس کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے پروگراموں کے آغاز اور عراق کے حرمہائے مقدس کے درمیان باہمی تعاون کے اظہار کے طور پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایک وفد نے حرم مقدس امام حسین علیہ‌السلام  اور حرم مقدس حضرت عباس علیہ‌السلام کے متولیوں کو عید غدیر کا پرچم دیا،یہ اقدام عید اللہ الاکبر کی تقریبات اور پروگراموں کے آغاز کی علامت کے طور پر انجام دیا گیا۔

اس وفد کی سربراہی حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام مجلس نظما کے رکن وسام الحداد نے کی، جبکہ شعبۂ تعلقات عامہ کے متعدد خدام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پرچم مبارک کا تحفہ دینے کی تقریب میں دونوں حرمہائے مقدس کے ذمہ داران اور خدام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وسام الحداد نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عید غدیر کے موقع پر بین الاقوامی ہفتۂ جشن منایا جائے گا، جس میں دینی، ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کا ایک متنوع سلسلہ شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کا مقصد اس عظیم عید کے عقیدتی اور انسانی پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ اس کی عظمت مؤمنین کے دلوں میں موجود بلند مقام کے شایان شان انداز میں نمایاں ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرچم غدیر کے لہرائے جانے کی تقریبات حرمہائے مقدس اور دیگر روضوں میں خصوصی پروگراموں کے تحت منعقد کی جائیں گی۔

 اس کے علاوہ عراق کے مختلف صوبوں اور اہم مقامات سمیت ملک سے باہر بھی یہ تقریبات منعقد ہوں گی، جو اس عظیم مناسبت کی عالمی حیثیت اور اہمیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

تقریب کے موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عید غدیر کی مناسبت سے حرمہائے مقدس کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

اسی طرح مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کی کامیابی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، تاکہ اعتقادی آگہی میں اضافہ ہو، ولایت کی اقدار کو فروغ ملے، اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی مزید مستحکم ہو اور زائرین و شرکائے تقریبات کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

یہ اقدام عید غدیر کے لیے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی مسلسل تیاریوں کا ایک حصہ ہے اور مقامی و بین الاقوامی سطح پر اس مبارک مناسبت کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر ایک بار پھر زور دیتا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے