سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

عیدالضحیٰ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر زائرین کے لیے بسوں کی فراہمی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ مشینری نے عیدالضحیٰ کے موقع پر زائرین کرام کی نقل و حمل کے لیے ایک جامع خدماتی منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے عیدالضحیٰ کے ایام میں زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے 30 سے زائد بسیں فراہم کیں، یہ خدمات نجف اشرف کے مختلف داخلی راستوں سے قدیم شہر تک زائرین کی نقل و حمل کے لیے مہیا کی جا رہی ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ مشینری نے عیدالضحیٰ کے موقع پر زائرین کرام کی نقل و حمل کے لیے ایک جامع خدماتی منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

 اس منصوبے کے تحت نجف اشرف شہر کے مختلف داخلی مقامات سے قدیم شہر اور واپس زائرین کی آمد و رفت کے لیے خصوصی بسیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ‌السلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

شعبۂ نقل و حمل کے ذمہ دار خادم کرار جبر نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبے کی جانب سے نجف اشرف کے قدیم شہر تک زائرین کی آمد و رفت کے لیے 30 سے زائد بسیں تیار کی گئی ہیں۔

یہ اقدام ایک جامع خدماتی منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد عید کے ایام میں رش کو کم کرنا اور زائرین کی نقل و حرکت کو آسان اور منظم بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شعبۂ مشینری کی خدمات صرف عیدالضحیٰ کے منصوبے تک محدود نہیں ہیں بلکہ عید غدیر کی عظیم زیارت کے لیے بھی خصوصی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں زائرین کی آمد و رفت اور ان کی سہولت کے لیے درجنوں جدید اور ایئر کنڈیشنڈ بسیں تیار کی جا رہی ہیں تاکہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ اقدامات حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے مذہبی مناسبتوں کے دوران نجف اشرف آنے والے زائرین کے لیے مناسب ماحول اور جامع خدمات فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں، تاکہ زائرین آسانی اور اطمینان کے ساتھ زیارت انجام دے سکیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے