سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

غدیر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے انعقاد کے لیے مکمل تیاری

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے سنہ 1447 ہجری کے بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کر دیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے 1447 ہجری کے بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے انعقاد کے لیے مکمل فنی، انتظامی اور خدماتی تیاریوں کا اعلان کر دیا، جبکہ عراق اور بیرون عراق 150 سے زائد پرچم غدیر لہرائے جائیں گے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے عید سعید غدیر کی مناسبت سے تمام فنی، انتظامی اور خدماتی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ تیاریاں معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے جامع اور متنوع دینی، ثقافتی، اعتقادی اور میڈیا پروگراموں پر مشتمل ہیں تاکہ اس مبارک مناسبت کو مؤمنین کے دلوں میں اس کے شایان شان عظمت اور مقام کے مطابق منایا جا سکے۔ اسی طرح تمام شعبے اور انتظامی عملہ مکمل آمادگی کے ساتھ ان تقریبات میں شریک ہوں گے۔

ان پروگراموں کی تفصیلات کے حوالے سے شعبۂ حکمت عملی منصوبہ بندی و ترقی کے مرکز نَظم کے سربراہ «وسام اسکندر» نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہفتۂ غدیر کے دوران اس مبارک مناسبت کے پروگراموں کی تفصیلات کے اعلان کے لیے ایک خصوصی پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی تولیت نے روضۂ مبارک امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ‌السلام میں ایک رسمی تقریب منعقد کی، جس کے دوران غدیر کے متبرک پرچم مختلف ہیئتوں، اداروں، موکبوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے تاکہ وہ اعلان کردہ مقامات پر پرچم غدیر لہرانے کی تقریبات منعقد کریں۔

اسی طرح یہ بھی اعلان کیا گیا کہ عراق کے اندر اور بیرون عراق 150 سے زائد غدیری پرچم لہرائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتۂ غدیر کے پروگراموں میں مسابقے، قرآنی محافل، مجالس ذکر، مستحق و معزز افراد کی حمایت کے لیے خصوصی تقاریب اور بچوں کے لیے خصوصی پروگرام بھی شامل ہوں گے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے