سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام میں رسول اکرمؐ اور امام صادقؑ کی ولادت کی مناسبت سے پرچم لہرایا گیا

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام میں رسول اکرمؐ اور امام صادقؑ کی ولادت کی مناسبت سے پرچم لہرایا گیا

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام میں رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادقؑ کی ولادت کی مناسبت سے متبرک پرچم لہرایا گیا، اس روحانی تقریب میں حرم مقدس کے متولی اور خادمین نے شرکت کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کی جانب نجف اشرف میں ایک پرنور اور باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں رسول خاتم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ‌السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام میں متبرک پرچم لہرایا گیا۔

یہ تقریب ہفتہ صادقین اور ایامِ ولادتِ رسولؐ کے آغاز کے موقع پر منعقد ہوئی، جس میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کے متولی، خادمین اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پرچم کشائی کی یہ پرشکوہ تقریب نہ صرف عید میلاد النبیؐ کی خوشیوں کی علامت تھی بلکہ اس نے زائرین اور مؤمنین کے دلوں کو بھی روحانیت اور عقیدت سے منور کر دیا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے