سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

خدام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے خدام کی اصفہان میں انسانی امدادی سرگرمیاں

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اپنی انسانی و امدادی مہم کے تحت ایران کے شہر اصفہان میں متاثرہ اور بے گھر خاندانوں کے درمیان متبرک تحائف تقسیم کیے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے خدام نے اصفہان میں امدادی مہم جاری رکھتے ہوئے جنگ سے متاثرہ خاندانوں میں متبرک تحائف تقسیم کیے اور انسانی ہمدردی و تعاون کا پیغام دیا۔

یہ سرگرمی اس دورے کے بعد جاری رکھی گئی جو اس سے قبل دارالحکومت تہران میں انجام دیا گیا تھا۔،اس اقدام نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے خدام کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبات کو اجاگر کیا۔

حرم مقدس کی امدادی مہم کی کمیٹی کے سربراہ اور مجلس نظما کے رکن خادم حیدر العیساوی نے بتایا کہ تحائف کی تقسیم بلدیہ اصفہان کے ساتھ تعاون اور مفاہمتی یادداشت کے تحت کی گئی۔

ان کے مطابق اس طرح کے اقدامات کا مقصد متاثرہ خاندانوں میں محبت، حوصلہ افزائی اور روحانی حمایت کا احساس پیدا کرنا ہے تاکہ مشکل انسانی حالات سے گزرنے والے افراد کے دلوں کو تسلی دی جا سکے۔

اس موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے خدام پر مشتمل وفد نے ان ہوٹلوں کا بھی دورہ کیا جہاں وہ خاندان مقیم ہیں جن کے گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

وفد اپنے ساتھ متبرک تحائف اور ہمدردی و دعا کے پیغامات بھی لے کر گیا تاکہ متاثرہ خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور انہیں روحانی سکون فراہم کیا جا سکے۔

ان خاندانوں نے اس اقدام پر گہرے جذبات کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی برکتیں ان کے عارضی ٹھکانوں تک پہنچانا ان کے لیے باعث تسلی ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے